*ڪیپٹن_آڪاش_آفتـاب_ربـانی_شہید___!!! ☟*
آپریشن ضرب عضب کے پہلے شہید آکاش آفتاب ربانی 2 اکتوبر1990 کو ایبٹ آبادمیں پیدا ہوئےآپ ڈاکٹر آفتاب ربانی کے چھوٹے بیٹے تھے آکاش نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد پبلک سکول سے حاصل کی__!!
ایف ایس سی کے بعد پی ایم اے 123لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی2011 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ ہوئے پھر آرٹلری کی ایک یونٹ میں پوسٹنگ ہوئی2013میں آکاش آفتاب کو سپیشل سروسز گروپ کی ٹریننگ کے لئے منتخب کیا گیاپھر تربیلہ پوسٹنگ ہوئی، وہاں سے اُنہیں شمالی وزیرستان کے لئےسپیشل ٹاسک فورس کے لئے منتخب کیا گیا__!!
15 جولائی2014 کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا__!!
آکاش کی والدہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں بہادر بیٹے کی ماں ہونے پر فخر ہے بہادر بیٹوں کے لہو ہی تو قوم کی حیات ہوا کرتے ہیں اُن کی لا زوال قربانیوں کی وجہ سے ملک کی سانسیں چل رہی ہیں__!!
اُن کے خون نے ملک کی بنیادوں کو مضبوطی عطا کی ان کی والدہ نے دلگیر انداز میں کہا کہ یہ بچہ ہمیں جان سے پیارا تھا، ہماری کل کائنات تھا، ہماری آنکھوں کا نور تھا، ہم نے بڑے لاڈ پیار اور اُمیدوں سے پالا،بُڑھاپے کا سہارا تھا، کانٹاچبھتا، بخار ہوتا، تو تڑپ جاتی__!!
ہمارے بچے کو پتا تھا کہ ہمیں اُس کی ضرورت ہے مگر اُس نے اپنی سب سے قیمتی اور نایاب چیزاس ملک کے امن و سلامتی کے لئے قربان کی یہ درد، یہ تکلیف بہت زیادہ ہے مگر شہید کے جو درجات ہیں اور جو اِن کا مرتبہ ہے وہ ہمارے درد کے لئے مداوا ہے__!!
مجھے فخرہے، میرے چھوٹے سے بیٹے کورب العزت نے اتنی عزت دی میرے بیٹے کے لہو نے مجھے کہاں سے کہاں پہنچا دیا یہ دنیاوی زندگی تو عارضی ہے اصل زندگی تو آخرت کی ہے__!!
پاکـــ آرمی زنـــدہ باد
پــاکســــــتان پائنــــــدہ آبـــاد
#PakistanCooperativeOrganization
breaking
Breaking News Banner
Sunday, July 19, 2020
Home
Unlabelled
ڪیپٹن_آڪاش_آفتـاب_ربـانی_شہید___
ڪیپٹن_آڪاش_آفتـاب_ربـانی_شہید___
About Www.Find pk jobs bloggerspot.com
Soratemplates is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of soratemplates is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Hi !! Hello Dear